حیدرآباد (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2022 ء پاکستان میں نئے انتخابات کا سال ہوگا‘ پاکستان کے انتخابی قوانین کا شمار دنیا کے بہترین انتخابی قوانین میں ہوتا ہے لیکن اگر ریاستی مشینری غیر جانبدار رہے تو پھر انتخابات شفاف ہوسکتے ہیں‘ اس وقت ملک میں یکجہتی کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ملک کو آئین کے راستے پر لے جایا جائے‘ ”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ بھی یہی ہے کہ پاکستان کو مضبوط کریں، ہماری حکومت نے 32سو ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر لگائے جس میں 32پیسے بھی ہم نے اپنی ذات کیلئے فائدہ نہیں لیا۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔