• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے موثر کردار کی ادائیگی یورپی یونین کی ذمہ داری ہے، بیرسٹر سلطان

پیرس (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین سمیت بین الاقوامی برادری کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف روز بروز انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے،پیلٹ گن کے استعمال سے نوجوانوں اور بچوں کی بینائی چھینی جا رہی ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی عروج پر ہے۔ لہذا وہاں پر حالات بہتر اور مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں فرانس کے تھنک ٹینکس اور بہت ہی بااثر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ ایکسپرٹ انڈیا ؍ پاکستان پروفیسر جین لوک روسین، مورخ ڈاکٹر گیلس بوکریٹ،شہزادی کینیز موراد،ماہر جنوبی ایشیا جنرل (ر) ایلین لیمبالے، جیکس فولورو، پال کومیٹی، ایمینوئل ڈوپارک، اینلیس بورجیس، (پیٹریس مویون) اور پاکستان کے فرانس میں سفیر سرور قریشی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین