• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،مضر صحت چپس تیار کرنے والی فیکٹری سیل

پشاور(وقائع نگار) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت چپس تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی ہے ۔ چپس تیار کرنے والے یونٹ میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، جہاں سے 4 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری چپس کوبھی ضبط کیا گیا۔چپس کی تیاری میں استعمال ہونے والا 20 کلو مضر صحت رنگ بھی ضبط کیا گیا۔۔ ضلع ٹانک کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر متعدد ملک ٹینکرز کا معائنہ کیا۔ دودھ کو پانی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے تلف کیا گیا اور مالکان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں مختلف سکولز میں آگاہی سیشنز اور سکول کینٹین کی انسپکشن کی گئی ۔طلباء اور اساتذہ کو فوڈ اتھارٹی کے مقاصد، بنیادی طریقہ کار اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی سے متعلق ضروری ہدایات فراہم کئے۔ طلباء کو ممنوع خوراکی اشیاء کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اساتذہ نے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ بنوں کے علاقے لنک روڈ پر جنرل سٹورز،بیکرز وغیرہ کی انسپکشن کی گئی، انسپکشن کے دوران مصالحہ کے نمونے بھی چیک کیے گئے۔
تازہ ترین