• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 2 ایل این جی کارگوز کیلئے ایمرجنسی ٹینڈرز جاری کردیے

وفاقی حکومت نے 2 ایل این جی کارگوز کے لیے ایمرجنسی ٹینڈرز جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ایل این جی کے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں، جن میں عالمی سپلائرز سے 5 نومبر تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں 5 نومبر کو کھولنے کا کہہ دیا ہے اور سپلائی 19 سے 20 نومبر تک طلب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی کمپنیوں سے 26 سے 27 نومبر تک ایل این جی کارگو سپلائی کےلیے بھی بولیاں طلب کیں۔

ذرائع کے مطابق دو عالمی کمپنیوں نے شیڈول کے مطابق ان تاریخوں میں 2 ایل این جی کارگوز سپلائی سے معذوری ظاہر کی تھی۔

دونوں کمپنیوں کو شیڈول کے مطابق 19 سے 20 اور 26 سے 27 نومبر تک ایل این جی سپلائی کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی ٹینڈر 2 ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی کے باعث جاری کرنا پڑے ہیں۔

تازہ ترین