وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو عوامی نہیں سازشی آدمی قرار دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے شہباز شریف پر تنقید کی اور کہا کہ وہ عوامی آدمی نہیں ہیں بلکہ سازشی آدمی ہیں، پتا نہیں عوامی مہم پر کیوں نکل گئے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو قومی احتساب بیورو (نیب) اور انتخابی اصلاحات پر اپنی ترامیم لانے کی دعوت دے دی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، اپوزیشن کو دعوت دیتےہیں کہ وہ آئے ہمارے ساتھ مل کر بیٹھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے متعلق اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے، انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں سے تائید مانگی ہے۔