پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی سے پس چکے ہیں، پی ڈی ایم عوام کے حق کی آواز پوری قوت سے اٹھائے گی۔
لاہور میں شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے رہنما شاہ اویس نورانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
اس موقع پر شاہ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو پی ڈی ایم سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے پس چکے ہیں، پی ڈی ایم عوام کے حق کی آواز پوری قوت سے اٹھائے گی۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم تاریخی کردار ادا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کے ہاتھوں بے بس ہے۔
ملاقات کے دوران شاہ اویس نورانی نے شہباز شریف کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔