• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے ازبکستان کے مشیر قومی سلامتی کی ملاقات

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری (قومی سلامتی کے مشیر) لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف نے منگل کو ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور تعلیم کے شعبوں سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں پر زور دیا۔وزیراعظم نے ازبک صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

تازہ ترین