ہنگو(نمائندہ جنگ) ضلع ہنگو میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ،اہلکار محفوظ رہے، جوابی کارروائی میں4دہشت گرد مارے گئے، تعلق کالعدم TTP کےامیر حاتم گروپ سے ، بھتہ خوری اور پولیومہم دوران ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے،دہشت گردوں کے 4 ساتھی فرار ہو گئے ، قریبی علاقوں میں سرچ آ پریشن شروع کردیاگیا۔ اس سلسلے میں سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن ٹیم ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل اور شمالی وزیرستان کے درمیانی علاقے اسپین وام میں سرچ اینڈ سٹرا ئیک آپریشن کرتے ہوئے واپس جا رہی تھی کہ تحصیل ٹل جہازو بانڈہ کے مقام پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس سے سی ٹی ڈی اہلکار محفوظ رہے جبکہ سی ٹی ڈی نفری اور ہنگو پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی فرار ہو گئے۔