پشاور(نمائندہ جنگ) صوبائی حکومت کے احکامات پر پشاور میں بھیک مانگنے پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے پابندی عائد کردی کردی ہے .
پولیس کو بھیک مانگنے والوں کے خلاف سیکشن 188کے تحت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئیں.
عوام الناس سے اپیل ہے کہ پیشہ ور گداگروں کو پیسے دینے کے بجائے قریبی تھانے کو اطلاع دیں تاکہ ان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جاسکے ۔