گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ میں تعینات اے ایس آئی ذکاء اللہ چٹھہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اے ایس آئی ذکاء چٹھہ قلعہ دیدار سنگھ میں منڈی کے قریب اپنے نجی رہائشی کوارٹر میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد اندر گھس آئے اور اسکے چہرے پر 3گولیاں مارکر فرار ہوگئے۔ قلعہ دیدار پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ مقتول اے ایس آئی چیئرمین یوسی جٹاں والا زاہد چٹھہ کا بھائی ہے ۔سی پی اوگوجرانوالہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔