ملتان(پ ر)ملک بھر میں اعلیٰ شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام نے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان جو کہ اولیاء کرام کی سرزمین کے حوالے سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے، مقامی شہریوں کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے اور رہنمائی کی فراہمی کے لئے اپنے نئے علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا ہے،ملتان میں گرانہ ڈاٹ کام کے دفتر کے افتتاح کے لئے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان بیت المال کے چیئرمین سینیٹر عون عباس بپی، گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید، ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل احمر، ڈائریکٹر پی ایچ اے ملتان، ممبرز کینٹ بورڈ ملتان ، گرانہ ڈاٹ کام کے سینٹرل ریجن ہیڈ ناصر ملک اور کنٹری سیلز ہیڈ عاصم افتخار سمیت گرانہ ڈاٹ کام کی انتظامیہ، کاروباری شراکتی ادارے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،گرانہ ڈاٹ کام نے ملتان شہر میں اپنے نئے علاقائی دفتر کے لئے سٹی سنٹر، چونگی نمبر 9 کا انتخاب کیا جو کہ کاروباری اعتبار سے شہر کا مرکز تصور کیا جاتا ہے، گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں کے بعد اب ملتان میں علاقائی دفتر کی موجودگی ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں شہریوں کے گرانہ ڈاٹ کام کی خدمات پر مکمل اعتماد کی غمازی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعمیراتی رہائشی منصوبوں سے متعلق شہریوں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے اور شفاف طریقے سے تصدیق شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت یقینی بنانے میں گرانہ ڈاٹ کام کی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔