• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحور شہزاد کپتان بابر کی قائدانہ صلاحیتیوں کی معترف

پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر اولمپئین ماحور شہزاد نے کپتان بابر اعظم کی قائدانہ صلاحیتیوں کی معترف ہوتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان نے کھلاڑیوں کو متحرک کیا ہے اور خود لیڈ فرام دی فرنٹ کر رہے ہیں۔

قومی نمبر ون بیڈ منٹن پلئیر اولمپئین ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو متحرک رکھا ہوا ہے وہ خود بھی پرفارم کر رہے ہیں اور ساتھ دوسرے کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب کپتان لیڈ فرام دی فرنٹ کرے تو دوسرے کھلاڑیوں میں بھی پرفارم کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے ۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے نیشنل چیمپئین ماحور شہزاد نے کہا کہ اس وقت ٹیم کا مورال بلند ہے ، ٹیم اسپرٹ نظر آرہی ہے اور اس کی وجہ لگاتار چار میچز میں کامیابی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے ، نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں ، سیمی فائنل بھی جیتیں گے اور فائنل میں بھی کامیاب ہوں گے۔

ماحور شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی کا تعلق خواہ کسی بھی کھیل سے ہو جب اس کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوتا ہے تو اس کا جذبہ ہی الگ ہوتا ہے ، ہم نے میچ تو نہیں کھیلا لیکن جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دی وہ خوشی الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی ۔

ماحور نے کہا کہ بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان ، آصف علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کی کارکردگی بھی شاندار ہے، میں ان سب کھلاڑیوں کو فالو کر رہی ہوں۔

تازہ ترین