• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیال افضل خان کی ’محبت داغ کی صورت‘ کو مزید دلچسپ بنانے کی تیاری

جیو ٹیلی وژن پر نشر ہونے والا ’محبت داغ کی صورت‘ اب تک کا سب سے دلچسپ اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں میں شامل ہوگیا ہے، جو کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللّٰہ کادوانی کی پیش کش ہے۔ اس ڈرامے میں اداکاروں کی کارکردگی سے لے کر بیک گراؤنڈ اسکور تک ہر چیز کو سراہا جارہا ہے۔

ورسٹائل اداکار دانیال افضل خان کرداروں کے انتخاب میں مہارت رکھتے ہیں اور بہت جلد اس ڈرامے میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

باصلاحیت اداکار اس ڈرامے میں ایک مشہور اور دلکش جاگیردار کے کردار میں نظر آئیں گے، وہ شجرت اور صنعان کی زندگیوں میں داخل ہوں گے اور ان کی زندگیوں میں پہلے سے موجود پیچیدگیوں کا مداوا کریں گے۔

کہانی میں ان کا داخلہ شجرت کو ان مواقع کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردے گا جو اس کے سامنے موجود ہیں اور وہ سنجیدگی سے صنعان اور دانیال افضل کے کردار کے درمیان اپنے آپشنز پر غور کرے گی۔

دانیال افضل خان کا اس ڈرامے میں کردار بہت دلچسپ ہے اور یقیناً اس ڈرامے کو پہلے سے بھی زیادہ دلچسپ بنادے گا، اس ڈرامے میں وہ ایک اوتار میں نظر آئیں گے جس میں انہیں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ہم سب اس بات کے منتظر ہیں کہ وہ اس کردار کو کیسے نبھائیں گے۔

مجموعی طور پر دانیال افضل خان نے اپنے کرداروں سے کبھی مایوس نہیں کیا اور ’محبت داغ کی صورت‘ میں بھی ان سے اس اظہار کے منتظر ہیں۔

ان کا کردار ہمیں بہت سے سوالات کی طرف لے جاتا ہے کہ جیسا کہ شجرت کیا کرے گی؟ کیا وہ صنعان کے ساتھ رہنے کے لیے اپنے فیصلے پر قائم رہے گی، یا دانیال کے کردار کی طرف ہاتھ بڑھائے گی۔

تازہ ترین