چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے جنوبی افریقا سے سیریز جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک باد دی ہے۔
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ’ویلڈن ٹیم پاکستان، تھینک یو فیصل آباد‘، کھلاڑیوں نے 17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم میں سیریز جیت کر ماضی کی خوشگوار یادیں تاز ہ کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی20 کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹی20 کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان شاہین آفریدی اور تمام کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقا کے خلاف پہلی ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ ابرار احمد نے شاندار بولنگ اور صائم ایوب نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی فیصل آباد میں واپسی پر شائقین نے تینوں میچز میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔