• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دنیا کا سب سے کم چوڑائی والا دریا

چین کا دریائے ہوالائی ظاہری طور پر دنیا کا سب سے تنگ ترین (کم چوڑائی والا)  دریا ہے اور یہ اپنے چوڑے ترین مقام پر بھی صرف چند درجن سینٹی میٹرز چوڑا ہے۔ 

دوسری جانب جنوبی امریکا کے کئی ملکوں میں بہنے والا دنیا کا سب سے بڑا دریا امیزون خشک موسم میں بھی چھ میل سے زیادہ چوڑائی کا حامل ہے، جبکہ بارش اور سیلاب کے موسم میں اس کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 24 میل تک ہوجاتی ہے۔

اس طرح امیزون دنیا کا چوڑا ترین دریا ہے، لیکن دنیا میں کئی دریا ایسے ہیں جو کہ اپنے چوڑے ترین مقام پر کم از کم ایک میل تک چوڑائی کے حامل ہیں، حالانکہ چوڑائی دریاؤں کی خصوصیات میں شامل نہیں ہوتی۔

لیکن چین کا مذکورہ بالا دریا اتنا کم چوڑا ہے کہ آپ اس کو ایک قدم لے کر پار کرسکتے ہیں۔ یہ دریا شمالی چین میں انر منگولیا کے سطح مرتفع میں 17 کلومیٹر لمبائی تک بہتا ہے اور اس کی اوسطاً چوڑائی 15 سینٹی میٹر ہے اور تنگ ترین مقام پر یہ 4 سینٹی چوڑا ہے۔

تازہ ترین