• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے ایونٹ سے باہر ہوئی سری لنکا کو سیمی فائنل کے قریب کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے باہر ہوجانے والی سری لنکا کی ٹیم کو سیمی فائنل کے قریب کردیا۔ 

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے رواں ایونٹ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے اختتام پر ٹوئٹ کیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے اپنے پیغام میں سری لنکن شائقین کرکٹ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ آج ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ 

یہاں یہ بات علم میں رہے کہ سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری میچ کھیل رہی تھی۔

ٹیبل پر 4 پوائنٹس رکھنے والی ٹیم سری لنکا پہلے ہی ایونٹ میں سیمی فائنل سے دور ہوچکی تھی۔

میچ کے بعد کرکٹ مداحوں کو محظوظ کرنے کے روایتی انداز میں آئی سی سی نے جیتنے والی ٹیم کے لیے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔ 

اس میں آئی سی سی نے تحریر کیا کہ سری لنکا ٹیم کے مداح خوشی منارہے ہیں چونکہ ان کی ٹیم سیمی فائنل کے مزید قریب ہوگئی ہے۔ 

ٹوئٹر پر کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو اس غلطی کے باعث صارفین کی جانب سے ٹرول کا سامنا کرنا پڑ گیا جس کے باعث اس نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

تازہ ترین