• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی کا مرحوم والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا جاری کیے گئے پیغام میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن وقت اور نہ ہی کسی کی تسلی میرے درد کو کم کرسکی۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ یہ کوئی نہیں جان سکتا کہ والد کے انتقال کے بعد میں کیسا محسوس کرتی ہوں، میرے دل کا درد کم نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب میں ٹوٹ کر روتی ہوں اور چلاتی ہوں۔پی پی پی رہنما نے مرحوم والد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دن بھر آپ کے بغیر رہنا بہت مشکل ہے، غم ختم نہیں ہورہا۔شرمیلا فاروقی نے جذباتی انداز میں کہا کہ پاپا! مجھے آپ کی یاد آتی ہے، میں آپ کی فون کال کا انتظار کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی۔مرحوم محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

دل لگی سے مزید