• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جی او آر کالونی کے طالبات کے وفد نے کوئٹہ کینٹ کا دورہ کیا

کوئٹہ(پ ر)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جی او آر کالونی کے طالبات کے وفد نے کوئٹہ کینٹ کا دورہ کیا پاک آرمی نے طالبات کے کوئٹہ کینٹ آنے پر اُن کا شاندار استقبال کیا پاک آرمی نے طالبات کو اسٹیشن لائبریری کا دورہ کرایا جہا ں طالبات نے لائبریری میں موجود کتابوں کا مطالعہ کیا ۔ بعد ازاں طالبات کو میری فورٹ ، اسٹاف کالج میوزیم کا بھی دورہ کرایا گیا۔ طالبات کو فوج میں بشمول لیڈی آفیسربھرتی ہونے،ملک وقوم خدمت کرنے میں لیڈی آفیسر کے کردار اورمسلح افواج میں خواتین آفیسر کی قربانیوں سے آگاہ کیا گیا طالبات نے افسران، جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔ اورپاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین