• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتائیت کے خلاف مہم،محکمہ صحت ملتان کی پنجاب میں تیسری پوزیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان نے اتائیت کے خلاف مہم کے دوران گذشتہ ماہ(اکتوبر 2021ء)صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔محکمہ صحت ملتان کی ٹیموں نے اکتوبر میں 64 ہیلتھ فیسیلٹیز کی انسپکشن کی اور 26 اتائی کلینک سربمہر کئے۔ضلع قصور گذشتہ ماہ اتائیت کیخلاف مہم میں پہلے نمبر پر رہا جہاں 87 ہیلتھ فیسیلٹیز کی انسپکشن کی گئی اور 42 اتائیوں کے کلینک سربمہر کئے گئے۔ضلع گوجرانوالہ میں محکمہ صحت ٹیمیں 40 اتائیوں کے کلینک سربمہر کرکے صوبہ بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔
تازہ ترین