• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ اراضی اسکینڈل، پرویز خٹک کیخلاف تحقیقات بند


احتساب عدالت نے مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ اراضی اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی تھی۔

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست کو منظور کرلیا جس کے بعد پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات بند کردی گئی ہیں۔

احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم ملزمان کے خلاف دیگر انکوائریز اور تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نیب پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف مالم جبہ میں275 ایکڑ اراضی لیز پر دینے کی تحقیقات کر رہا تھا۔

تازہ ترین