• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی جوانی کی تصویر کے چرچے

وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کی جوانی کی تصویر پر سب انہیں ملک کا ہیرو قرا دے رہے ہیں۔

عمران خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں اور آئے دن اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔


عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کبھی ان کی بچپن کی یادیں شیئر کی جاتی ہیں تو کبھی کرکٹ کے خوشگوار دنوں کے حوالے سے پوسٹس سامنے آتی ہیں۔

اب حال ہی میں عمران خان کے اکاؤنٹ سے 33 برس پُرانی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔

تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کوئی انہیں ایک بار پھر وزیراعظم بنائے جانے کے حوالے سے پیشگوئی کررہا ہے تو کوئی انہیں ملک کا ہیرو قرار دے رہا ہے۔

تازہ ترین