وائس چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب عاطف مرزا کا کہنا ہے کہ کل سے راولپنڈی اسلام آباد میں سرکاری آٹا دستیاب نہیں ہو گا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف مرزا نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن کو سرکاری گندم کا اجراء روک دیا گیا ہے۔
عاطف مرزا کا کہنا ہے کہ لوکل گوداموں میں گندم ختم ہوچکی ہے، پنجاب حکومت بہاول نگر سے گندم اٹھانے کا کہہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہاول نگر سے گندم اٹھانا فلور ملز کے لیے ممکن نہیں ہے۔