• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل وان سے نسل پرستانہ تبصرے سنے،ثبوت دے سکتا ہوں، رانا نوید

لاہور (جنگ نیوز) سابق پاکستانی بولر رانا نوید الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان سے ایشیائی کھلاڑیوں کیلئے نسل پرستانہ تبصرے سنے ہیں۔ کرکٹرعظیم رفیق نے مائیکل وان پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم مائیکل وان نے الزام کی تردید کی تھی۔ کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں رانا نوید الحسن نے عظیم رفیق کے الزامات کو درست قرار دیا ہے اور کہا کہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی انکوائری میں ثبوت فراہم کرنے کیلئے تیار ہوں۔

تازہ ترین