• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: انتہا پسند کی بریانی بیچنے والے کو دھمکیاں

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلمانوں سے نفرت کا ایک اور واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جہاں انتہا پسند شخص نئی دلی میں بریانی بیچنے والے کو دکان بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ نئی دہلی کے سانت نگر کا بتایا جارہا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 

انتہا پسند شخص کی شناخت نریش کمار سوریاونشی کے نام سے ہوئی ہے جو خود کو انتہا پسند بجرنگ دل کا کارکن بتاتا ہے۔ 

نریش کمار بریانی بیچنے والے سے کہا کہ یہ ہندوؤں کا علاقہ ہے جبکہ وہ اس سے دکان بند کرنے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ 

انتہا پسند شخص اس بریانی فروش کو گالیاں بھی دیں اور کہا کہ ’تم نے دکان کیسے کھولی؟ کس نے تمھیں اس کی اجازت دی؟ کیا تم نہیں جانتے کہ ہندوؤں کا علاقہ ہے؟‘

اس نے یہ بھی کہا کہ ’آج دیوالی ہے، اس دکان کو بند کرو، تم کیا سوچ رہے ہو؟ کیا یہ تمھارا علاقہ ہے؟ کیا یہ جامع مسجد ہے؟ یہ مکمل طور پر ہندوؤں کا علاقہ ہے۔‘

مذکورہ دکان میں کام کرنے والے اس میں لگی میز اور کرسیاں اٹھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ 

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس وائرل ویڈیو سے متعلق تفتیش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین