مئی میں ریکارڈ گرمی کی پیشگوئی کے ساتھ جنوبی انگلینڈ یا مڈلینڈز میں درجہ حرارت 33سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
امبر ہیٹ ہیلتھ الرٹس کے مطابق گرمی کی شدید لہر مئی کے دوران متوقع ہے، جس میں درجہ حرارت بڑھنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بجلی کی بندش، سفری تاخیر سمیت دیگر مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔
بدھ کی شام 5 بجے تک امبر الرٹ نافذ رہے گا، ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، انگلینڈ کے مشرق، لندن اور جنوب مشرقی علاقوں میں شدید گرمی کی توقع ہے۔
انگلینڈ کے شمال مشرق اور شمال مغرب، یارکشائر اور ہمبر، اور جنوب مغربی انگلینڈ کے لیے بھی ییلو الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔
75سال سے زائد عمر افراد کےلیے سخت ہدایات دی گئی ہیں، ہفتے کے اختتام پر اب تک کا گرم ترین موسم ہو سکتا ہے، 29 مئی 1944 کو 32.8 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔
سوموار کو جنوبی انگلینڈ یا مڈ لینڈز میں تیز گرمی کی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ روم، ایتھنز اور بارسلونا سمیت بحیرہ روم کے کئی حصوں سے زیادہ گرم دن ہو سکتا ہے۔
میٹ آفس کے مطابق آج اور اتوار کو 32 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچنے کی توقع ہے جبکہ جنوبی انگلینڈ اور مڈ لینڈز میں 33 سینٹی گریڈ تک بھی ٹمریچر پہنچ سکتا ہے۔