لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو حلقہ این اے 133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کل الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں اپیل دائر کرینگے، جمشید چیمہ کی قانونی ٹیم نے رٹ تیار کر لی،جمشید اقبال چیمہ کی حلقہ میں انتخابی کمپین جاری،ہائیکورٹ سے ریلیف ملنے کی امید،ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو حلقہ این اے 133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی انتخابی مہم ہائیکورٹ سے ریلیف ملنے کی امید پر جاری ہے ۔کل بروز پیر لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن اورالیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف جمشید اقبال چیمہ اپیل دائر کریں گے جس کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔تجویز کنندہ اورتائید کنندہ کے باقی گھروالوں کے ووٹ اسی حلقے میں ہیں جبکہ ایک ووٹ تبدیل ہوا ہے ۔جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ سے انشا اللہ ہمیں انصاف ملے گا ، ہم این اے 133کا انتخاب لڑیں گے اور انشا اللہ جیتیں گے۔ انتخاب میں فیصلہ ہو جائے گا پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہےاور عوام پسند کرتے ہیں ۔