پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے تُرک اداکار جلال آل کا شاندار ڈنر اور میزبانی کے لیے شکریہ اداکیا ہے۔
فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ترکی کے دورے سے چند یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
یہ تصویریں ان کی ترکی میں تُرک اداکار جلال آل سے ملاقات اور ڈنر کی ہیں۔
انہوں نے یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جلال آل اتنے شاندار ڈنر کی میزبانی کرنے کے لیے شکریہ!‘
انہوں نے لکھاکہ ’وہ میں انہیں یاد کرتے ہیں اور ایک ساتھ اس طرح دوبارہ حیرت انگیز وقت گزارنےکے منتظر ہیں۔‘
خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار فیروز خان اور دیگر پاکستانی اداکار ترکی میں ایک ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہونے کے لیےگئے تھے۔