معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی جہاز میں اپنے ساتھ سفر کرنے والی ایک پیسنجر کے بچے کا خیال رکھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں فیروز خان چند ماہ کے ایک بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
جبکہ ویڈیو میں ایک اور بچے کے رونے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔
فیروز خان جہاز میں سفر کرنے والی ایک پیسنجر کی مدد کر رہے ہیں جو کہ اپنے بچوں کے ساتھ سفر کر رہی ہیں اور ان کا ایک بچہ کسی وجہ سے بہت زور سے رو رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پیسنجر کے چھوٹے بچے کو فیروز خان نے اپنی گود میں اٹھایا ہوا ہے تاکہ خاتون اپنے روتے ہوئے دوسرے بچے کو آرام سے چپ کروا کر اس کی سیٹ پر بیٹھا سکیں۔