پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پی ڈی ایم میں شمولیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے، سیاست میں کوئی بھی فیصلہ آخری نہیں ہوتا۔
سکھرکی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی خورشید شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف ایک ہی موقف ہے، اب استعفے سے متعلق ہماری بات کو ہی فالو کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کو سینٹرل جیل سے احتساب عدالت پہنچایا گیا۔
احتساب عدالت میں فرخ شاہ کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوگی۔