• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان سے آٹوگراف لے لیا۔

عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز ہونے والےمیچ سے اپنی ایک سیلفی اور کرکٹر شاداب خان کے سائن والی ایک گیند کی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میرے بھائی! آپ نے بہت اچھا کھیلا ۔‘




اس کے علاوہ انہوں نے آٹوگراف کے لیے شاداب خان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

 گزشتہ روز ہونے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سپر 12 کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 72 رنز سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بن چکی ہے۔

تازہ ترین