• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 250 نئے کیسز، دو مریضوں کا انتقال

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14130نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 250 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7598 ہو چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 65 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 451392 ہوچکی ہے۔ اب تک 6524600 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک471191 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت12201مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 11980 گھروں میں، 20 آئسولیشن سینٹرز میں اور201 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 198مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 250 نئے کیسز میں سے 50 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں کورنگی 19، ضلع شرقی اور وسطی 13-13، ملیر 3 اور ضلع جنوبی اور غربی 1-1 کیسز ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں دادو 39، حیدرآباد 25، بدین 24، جامشورو 20، مٹیاری 18، شہید بینظیر آباد 13، نوشہرو فیروز 12، سانگھڑ 10، تھر پارکر 11، میرپور خاص 8، ٹنڈو محمد خان 7، ٹنڈوالہیار 6 اور عمرکوٹ سے بھی 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین