فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کے زیادہ تر حصے میں اسکول کے بچوں کو کلاس میں ماسک دوبارہ لگانے کی ہدایت کردی گئی۔
فرانس کے 101 انتظامی علاقوں میں سے 40 علاقوں کے پرائمری اسکولوں پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔
واضح رہے کہ فرانس میں ایک ماہ قبل ہی اسکول کے بچوں کو ماسک نہ پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔
دریں اثنا فرانسیسی صدر موجودہ صحت بحران پر کل قوم سے خطاب بھی کرنے والے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت بھی یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر شدید تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔