عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ چودھری نثاراورشہباز شریف کو پیغام بھجوادیا ہے کہ اگرجمہوریت کو بچانا ہے تو نوازشریف مستعفی ہوجائیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسمبلی 20 کروڑ لوگوں کی ہے، پاناما لیکس والوں کی نہیں ہے، نوازشریف کی تقریراس شرط پر سنیں گے کہ وہ ہماری تقریربھی سنیں،عمران خان بھی آج کے اجلاس میں تقریرکریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 16سال بعدچودھری نثاراورشہبازشریف کو پیغام بھجوادیا ہےکہ جمہوریت اور اسمبلی کوبچاناہے تو نواز شریف مستعفی ہوجائیں،بےشک خود آجائیں۔
ایک صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے مگرابھی نہیں بتاؤں گا۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے40 سے 50 ارکان کا فارورڈ بلاک تیاربیٹھا ہے۔