معروف بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنی نئی فلم ’ٹیکو ویڈز شیرو‘ کی پہلی جھلک جاری کردی ہے۔
فلم’ٹیکو ویڈز شیرو‘اداکارہ کنگنا رناوت کے کیرئیر کا بطور پروڈیوسر پہلا پراجیکٹ ہے، جس میں اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ نوجوان اداکارہ اونیت کور مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
نوازالدین صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم ’ٹیکو ویڈز شیرو‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ آرہے ہیں، اور یہ حقیقت ہے۔‘
نوازالدین صدیقی کی اس فلم کی ابھی شوٹنگ جاری ہے، جس کے بعد جلد اداکار کے مداح انہیں دوبارہ بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو فلم میں ساتھی اداکارہ اونیت کور کے کردار’ٹیکو‘ سے بھی متعارف کروایا۔
انہوں نے اونیت کور کی ٹیکو کےروپ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ہندی میں لکھا کہ’ چلو توچاند تک، نہیں تو شام تک۔‘
نواز الدین صدیقی نے مداحوں کو فلم میں اپنے کردار’شیرو‘ سے بھی ملوایا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہندی زبان میں لکھا کہ’ ملتے ہیں تو دل سے ملتے ہیں ورنہ خوابوں میں بھی مشکل سے ملتےہیں۔‘
خیال رہے کہ یہ فلم ڈیجیٹل سبسکرپشن پر مبنی اسٹریمنگ کمپنی ایمیزون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔