• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ایرانی میزائل نے پام جمیرہ کو نشانہ بنایا؟ وائرل ویڈیو پر اماراتی حکام کی وضاحت

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام

ایران کی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں پر جوابی کارروائی جاری ہے جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کا پورا خطہ متاثر ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائی میں مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق دبئی میں ایئر ڈیفنس سسٹمز کو فضائی نگرانی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

اس دوران دبئی کے مشہور جزیرے پام جمیرہ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایران کی جانب سے آنے والے میزائل کو جزیرے پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئیں کہ ایران نے دبئی کے مشہور جزیرے پام جمیرہ کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

اماراتی حکام نے سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا  کہ پام جمیرہ کو براہ راست ایرانی میزائل سے نشانہ نہیں بنایا گیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ جب پام جمیرہ کے قریب ایرانی میزائل کو مار کر گرایا گیا تو اس کے ملبے کا کچھ حصہ جزیرے میں گر گیا اور اس ملبے سے لگژری فیئرمونٹ دی پام ہوٹل کے اندر ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

اماراتی حکام کے مطابق اس واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے، کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید