• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند، لاکھوں مسافر پھنس گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مشرق وسطیٰ کے 10 ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند ہونے سے ہزاروں پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث لاکھوں مسافر پھنس گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران، عراق، اسرائیل، کویت، بحرین، قطر، شام کی فضائی حدود اعلانیہ مکمل بند ہیں۔

دوسری جانب عرب امارات، لبنان اور اردن کی فضائی حدود بھی پروازوں کے لیے مسلسل بند ہیں۔

ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل کھلی اور محفوظ ہے۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے بعض ایئر لائنز عمومی گریز کر رہی ہیں۔

اس وقت خلیجی ممالک کے لاکھوں مسافروں کو شدید بحران کا سامنا ہے تاہم سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہے اور ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بھی نارمل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید