• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر نے شعیب ملک سے شادی کے بارے میں سوال پر کیا کہا؟

معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کے بعد اُن کے ساتھ اپنے رشتے کی وضاحت کردی۔ 

اداکارہ عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک نےحال ہی میں ایک میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

اس فوٹو شوٹ کے بعد شعیب ملک کی پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنانے پر ٹرولنگ کی جارہی ہے جبکہ عائشہ عمر کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس پر عائشہ عمر نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’جی نہیں، بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’وہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں کی بہت عزت کرتی ہیں، وہ دونوں اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کے خیر خواہ بھی ہیں۔‘

آخر میں انہوں نے لکھا کہ’ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں۔‘

تازہ ترین