ڈسکہ انتخابی دھاندلی کیس کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) اور ریٹرننگ افسر (آر او) نے عہدوں کا چارج چھوڑدیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ڈی آر او عابد حسین اور آر او اطہر عباس نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ رپورٹ کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشمن کے مطابق ڈی آر او اور آر او کو ڈسکہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق عابد حسین نے ڈسکہ الیکشن میں بطور ڈی آر او کام کیا تھم جبکہ اطہر عباس نے ڈسکہ انتخابات میں بطور ریٹرننگ آفیسر فرائض انجام دیے تھے۔
ڈسکہ الیکشن کے انکوئری افسر سعید گل کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سعید گل نے گریڈ 21 میں ترقی کے بعد بطور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ چارج سنبھال لیا۔