• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی کیس: بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس کو عدم موجودگی میں قید کی سزا


بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کو ان کی غیر موجودگی میں بدعنوانی کے کیس میں 11 سال جیل کی سزا سنادی گئی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق سنہا کو منی لانڈرنگ پر سات سال اور اعتماد توڑنے پر چار سال جیل میں رہنا ہوگا۔

اپوزیشن گروپ اور اتحادیوں نے سابق چیف جسٹس کیخلاف کیس کو سیاسی قرار دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ سریندر کمار نے 2017 میں ایک کیس میں فیصلہ دیا کہ پارلیمنٹ ججوں کو برطرف نہیں کرسکتی۔ تاریخی فیصلے کے بعد سنہا ملک چھوڑ کر شمالی امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

سریندر کمارنے اپنی کتاب میں اعتراف کیا تھا کہ انھیں استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ سنہا بنگلادیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس تھے۔

تازہ ترین