متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید ال نہیان منگل کو دمشق پہنچے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ عہدیدار کا شام کا یہ پہلا دورہ ہے۔
دمشق کے ہوائی اڈے پر شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اپنے اماراتی ہم منصب کا استقبال کیا۔
شام کے صدر بشار الاسد نے 20 اکتوبر کو ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی بحالی اور مضبوطی پر گفتگو کی تھی۔
اماراتی وزیرخارجہ نےگزشتہ مارچ میں عرب لیگ میں شام کی رکنیت کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔