کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنو بی نے ہوائی فائرنگ سے چھ سالہ بچی کی ہلاکت کے کیس میں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار 5 ملزمان نعمان، معین ارسلان و دیگر کو عدالت میں پیش کیا ،پولیس کے مطابق4 نومبر کو ملزمان نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی ۔