• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال جرمن فلسفیوں اور ادیبوں سے بہت متاثر تھے،جرمن قونصل جنرل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جرمنی کے قونصل جنرل ہولگر زیگلرنے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا جرمنی سے گہرا تعلق تھا اور یہی جرمنی اور پاکستان کے درمیان موجود سب سے بڑا تاریخی ثقافتی رشتہ ہے،یہ باتیں انہوں نے جرمنی اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعاون کے 60 سال مکمل ہونے کی یاد میںمنگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔علامہ محمد اقبال جرمن فلسفیوں، شاعروں، دانشوروں اور ادیبوں سے بہت متاثر تھے۔ انہوں نے کانٹ، ہیگل، گوئٹے اور نیطشے کے ساتھ قابل ذکر فکری تعلق پایا، اپنی نثر اور شاعری میں ان جرمن اسکالرز کا کئی بار حوالہ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پیشروؤں نے 9 نومبر 1961 کو پاکستان اور جرمنی کے درمیان ثقافتی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے ان کی یوم پیدائش کا انتخاب کیا تھا۔ اس کی وجہ سے ہم اس سال سفارتی تعلقات کے 70 سال کے جشن کے علاوہ ثقافتی تعاون کے 60 سال مکمل ہونے کے ساتھ آج اقبال ڈے کے موقع پر بھی مناتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پرجرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلراور گوئٹے انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر سیمن لینزنے علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

تازہ ترین