• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد زندگی پہلے سے بہتر، احد بہت سپورٹ کرتے ہیں، سجل علی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کاکہنا ہےاحد رضامیر سےشادی کےبعد ان کی زندگی پہلےسےبہترہوگئی ہے۔ سجل علی نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی کےبعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کےبارے میں بات کی۔ اداکارہ کا کہنا ہےکہ انہیں لگتا ہےکہ وہ شادی کےبعد زیادہ سمجھدارہو گئی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ’شادی کےبعد بہت سی چیزیں بدل جاتی ہیں آپ اپنےہوش میں آجاتےہیں اورآپ سمجھدارہوجاتے ہیں۔‘انہوں نے زندگی میں پارٹنر کی سپورٹ کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ ’یہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے کہ آپ کا پارٹنرآپ کوسپورٹ کر رہا ہے، چاہے آپ اداکار ہوں یا ڈاکٹر۔ ‘ انہوں نےاپنےشوہرکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’احد بہت سپورٹ کرتے ہیں۔‘ سجل علی نے اعتراف کیاکہ ’شادی کے بعد ان زندگی بہت بہتر ہو گئی ہے۔‘انہوں نے زندگی میں پارٹنر کی سپورٹ کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ ’یہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے کہ آپ کا پارٹنرآپ کوسپورٹ کر رہا ہے، چاہے آپ اداکار ہوں یا ڈاکٹر۔ ‘ انہوں نےاپنےشوہرکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’احد بہت سپورٹ کرتےہیں۔‘ سجل علی نے اعتراف کیاکہ ’شادی کے بعد ان زندگی بہت بہتر ہو گئی ہے۔‘

تازہ ترین