• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونم پانڈے زخمی حالت میں اسپتال منتقل، شوہر تشدد کے الزام میں گرفتار

ممبئی (آئی ا ین پی) بھارتی اداکارہ پونم پانڈے زخمی حالت میں اسپتال منتقل جبکہ پولیس نے ان کے شوہر کو مبینہ تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شو ہر سیم بومبے نے ان پر تشدد کیا۔ اداکارہ پونم اس وقت اسپتال میں داخل ہیں کیونکہ ان کا سر، آنکھیں اور چہرہ زخمی ہے جب کہ ان کے شوہر سیم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے جن کا پورا نام سیم احمد بومبے ہے ان کا تعلق بھی بولی وڈ انڈسٹری سے ہے ،وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر ہیں۔ایک بھارتی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پونم پانڈے نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتایا کہ ان کے شوہر سے تعلقات ہمیشہ ہی خراب رہے۔ اور ایک ایسے شخص کے ساتھ تعلقات جاری رکھنا جس نے انہیں جانوروں کی طرح مارا ہو ایک اچھا خیال نہیں ہے۔واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب پونم پانڈے نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہو۔یاد رہے کہ اداکارہ پونم پانڈے اور سیم بومبے گزشتہ برس ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں شادی سے تین سال قبل سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

تازہ ترین