• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر والے اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے 3 نائجیرین باشندے گرفتار

لاہور(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل نے سوشل میڈیا پر خوبصورت خواتین کی تصاویر والے اکاونٹ بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے تین نائجیرین باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ غیرملکیوں کو ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے گرفتار کیا ۔ ذرائع نےبتایا کہ ملزمان اپنے اپ کو یونائیٹیڈ نیشنز ارگنائزیشن کا نمائندہ بتا کر لوگوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان نے سوشل میڈیا ہر شہریوں کو اپنے آپ کو خاتون ارمی افیسر ظاہر کر کے بھی اکاونٹ بنا رکھا تھا ۔ملزمان ابتک پانچ لاکھ ستر ہزار روپے کے مالی فراڈ کر چکے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بیس موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید