کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینیٹ میں بھی اپویشن قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں ایک ہوگئی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے سینیٹرز سمیت اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کا یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں حکومت کا بھرپور مقابلہ اور ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اپوزیشن کے پہلے مشترکہ اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے عبدالغفور حیدری، مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ، پاکستان پیپلزپارٹی کی شیری رحمٰن اور رضا ربانی نے شرکت کی۔