کراچی کے علاقے سچل میں سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق سچل میں واقع رم جھم ولاز میں 23 سالہ سیکیورٹی گارڈ عارف نے اپنے پسٹل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے۔
سیکیورٹی گارڈ 2 روز قبل اس علاقے میں تعینات ہوا تھا، اس کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متوفی گارڈ یونیفارم میں اسلحے سمیت ڈیوٹی پر موجود ہے۔
اسلحے کا منہ گارڈ نے اپنے چہرے کی طرف کیا ہوا ہے، اچانک گولی چلتی ہے اور گارڈ نیچے گر جاتا ہے۔
سیکیورٹی گارڈ عارف کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔