سندھ میں انتہائی اہم پوسٹوں پر تعینات 8 ڈی آئی جیز کا روٹیشن پالیسی کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ مختلف صوبوں میں تعینات دیگر 8 ڈی آئی جیز کو سندھ بھیج دیا گیا ہے۔
وفاقی روٹیشن پالیسی کے تحت آٹھ ڈی آئی جیز کا سندھ سے تبادلہ کردیا گیا ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ زون جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن مقصود میمن اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نعیم احمد شیخ کی خدمات پنجاب، ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب میمن اور ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی، ڈی آئی جی یونس چانڈیو اور عبداللہ شیخ کی خدمات بھی کے پی کے اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا بلوچستان تبادلہ کردیا گیا ہے ۔
آٹھ ڈی آئی جیز کا مختلف صوبوں سے سندھ میں تبادلہ کیا گیا ہے، سندھ بھیجے گئے ڈی آئی جیز میں ڈاکٹر انعام، سہیل اختر ، شہزاد اکبر، محمد کریم ، زبیر دریشک، عبدالغفور، سید خرم علی اور زعیم اقبال شیخ شامل ہیں۔