سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم کے ٹوئٹر فالوورز کے حوالے سے صارف نے اہم سوال کرلیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عالیہ نامی صارف نے شنیرا اکرم کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے صارف نے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ ’اس خوبصورت خاتون کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک ملین یا اس سے زائد کیوں نہیں ہے؟‘
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ارسلان نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’ہم سب مل کر شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک ملین تک پہنچاتے ہیں۔‘
ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’ہمیں جلد از جلد یہ کام کرنا ہوگا۔‘
اسکرین شاٹ میں شنیرا کا وہ ٹوئٹ دیکھا جاسکتا ہے جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ ’وہ چاہے دُنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہوں، اُن کا دل پاکستان کے لیے ہی دھڑکتا ہے۔‘
دوسری جانب اگر شنیرا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُن کے فالوورز کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہے۔
شنیرا نے اب تک اپنے اکاؤنٹ سے چار ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے ہیں جبکہ اُنہوں نے سال 2013 میں ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔