• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطخ نے نیویارک میراتھون ریس میں حصّہ لے لیا

نیویارک میراتھون ریس میں ایتھلیٹس کے ساتھ ریس میں ایک چھوٹی سی بطخ نے بھی حصّہ لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک چھوٹی سی بطخ نیویارک میراتھون ریس میں ایتھلیٹس کے ہمراہ دوڑ لگاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ بطخ نے نیو یارک میراتھون میں دوڑ لگائی!‘


پوسٹ کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ ’ اگلے سال یہ اس سے بھی اچھا پرفارم کرے گی۔‘

انسٹاگرام پوسٹ میں نیویارک میراتھون ریس میں حصّہ لینے پر اس بطخ کو سراہنےوالے انسانوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ’رنکل‘ نامی پیج بطخوں کی کئی دلچسپ اور عجیب ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔ 

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مزکورہ بالا ویڈیو بھی اسی پیج سے شیئر کی گئی ہے۔

تازہ ترین